پاکستان میں تعینات جرمن سفیرمارٹن کوبلر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

پاکستان میں تعینات جرمن سفیرمارٹن کوبلر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 
پاکستان میں تعینات جرمن سفیرمارٹن کوبلر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹِن کوبلر نے کہا ہے کہ جرمنی کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹو مینوفیکچرنگ سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیرمارٹن کوبلر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری(زلفی بخاری) سے ملاقات کی جس میں میں دوطرفہ دلچسپی بالخصوص جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے 'بریگزٹ' کے اثرات اور بریگزٹ کے بعد جرمنی میں لیبر مارکیٹ کی ڈائنامکس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ’’ وولکس ویگن‘‘ اور ’’سیمنز‘‘ جیسی بڑی جرمن کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جرمنی کی صنعتوں میں میکاٹرونکس کے ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے، جس کے باعث وہاں دنیا بھر سے ماہرین میکاٹرونکس کی مانگ میں اضافہ ہوگا،جرمن قانون ساز اس سلسلے میں آئندہ سال مارچ میں تارک وطن ورکرز سے متعلق قانون منظور کریں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے جرمن سفیر کو مطلوبہ تکنیکی ورک فورس فراہم کرنے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی افرادی قوت کو منظم انداز میں جرمنی بھیجنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید :

قومی -