”وزیراعظم نے امریکہ کے حوالے سے یہ بات بہت خطرناک کی ہے کیونکہ۔۔۔“ معروف تجزیہ کار نے سب کو پریشان کر دیا

”وزیراعظم نے امریکہ کے حوالے سے یہ بات بہت خطرناک کی ہے کیونکہ۔۔۔“ معروف ...
”وزیراعظم نے امریکہ کے حوالے سے یہ بات بہت خطرناک کی ہے کیونکہ۔۔۔“ معروف تجزیہ کار نے سب کو پریشان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں امریکہ کے قیام کے حوالے سے بہت خطرناک بات کی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں چین اور ر وس کو نیچا دکھانے کیلئے آیاتھا لیکن وہ اس میں ناکام رہاہے ۔ اس وقت جو تجویز عمران خان دے رہے ہیں ، یہ اس سے قبل بھی دی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل کیا نی نے خود امریکہ میں اوبامہ سے جاکر کہا تھا کہ آپ جس قدر جلدی افغانستان سے نکل جائیں ، اسی قدر امریکہ کیلئے اور پاکستان کیلئے اچھا ہوگا لیکن اب عمران خان کہہ رہے ہیں کہ امریکہ اس وقت تک نہ جائے جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوجاتا اور عمران خان نے یہ بہت خطرناک بات کی ہے ۔

مزید : قومی