امریکہ پاکستان کیساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؟ معروف تجزیہ کار نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی سوچ میں پڑ جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری مشکل ہے ، امریکہ صرف پاکستان کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری مشکل ہے ، یہ تعلقات وقتی ہوتے ہیں ، جب افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا ، امریکہ کے ساتھ پھر تعلقات ویسے ہی ہوجائیں گے، پاکستان کی غیر جانبدار پالیسی صرف ذوالفقار علی بھٹوکے دور میں نظر آئی تھی ۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویومیں محتاط رویہ اپنا کراچھا کیاہے لیکن ان کو یہ بھی بتا دینا چاہئے تھا کہ یہ دہشتگرد کبھی امریکہ کے مجاہدین تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری اس لئے مشکل ہے کہ امریکہ صرف افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پاکستان کو استعمال کرناچاہتا ہے ۔