”حکومت ان اہم ترین لوگوں کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے“ حبیب اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”حکومت ان اہم ترین لوگوں کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے“ حبیب اکرم نے ایسی بات ...
”حکومت ان اہم ترین لوگوں کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے“ حبیب اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کا اعتماد کھوتی چلی جارہی ہے ، پاکستان کی معیشت میں سب سے اہم چیز اعتماد ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سب سے اہم چیز اعتماد ہے ، اس وقت حکومت اعتماد قائم نہیں کرپارہی ، حکومت نے آتے ہی کہا کہ ہم کہ بقایاجات کی ادائیگی کا مسئلہ ہے اور بعد میں وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے یہ مسئلہ حل کرلیاہے اور اب ہم کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومت آئی ایم کے پاس جارہی ہے لیکن اس کی شرائط نہیں مان رہی اور روپے کی حالت جو کردی گئی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کا اعتماد کھوتی چلی جارہی ہے ، اگر حکومت اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے تو اس کو واضح معاشی پالیسیاں اپنانی ہونگی ۔

مزید :

قومی -