حکومت کی واضح اقتصادی پالیسی تک معاشی ابتری برقرار رہے گی :سعد رسول کی پیشگوئی

حکومت کی واضح اقتصادی پالیسی تک معاشی ابتری برقرار رہے گی :سعد رسول کی ...
حکومت کی واضح اقتصادی پالیسی تک معاشی ابتری برقرار رہے گی :سعد رسول کی پیشگوئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسعد رسول نے کہاہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسی واضح ہونے تک معاشی ابتری برقرار رہے گی۔

دنیا نیوز کے پر وگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ یہ بات بڑے افسوس کی ہے کہ اگر وزیر اعظم کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے میڈیا سے پتہ چل رہاہے!انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی پالیسی پر دومسائل ہیں ، پہلا کہ معاشی پالیسی واضح نہیں ہے اور دوسرا یہ کہ حکومت کے بیانیے میں اس حوالے سے تضاد ہے ، وزیر اعظم کچھ اور کہتے ہیں اور وزیر خزانہ کچھ اور کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت کی معاشی پالیسی واضح نہیں ہوگی ، اس وقت تک ابتری برقرار رہے گی اور حکومت اپنا اعتماد کھوتی رہے گی ۔

مزید : قومی