”پشتون تحفظ موومنٹ نے سوشل میڈیا پر۔۔۔“ ہارون الرشید نے دبنگ بات کہہ دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر جوکچھ ہوراہے ، اس پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کوشرم سے ڈوب مرناچاہئے ، سیاسی پارٹیوں نے کردار کشی کے جومیڈیا سیل بنائے ہوئے ہیں ، ان کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، سوشل میڈیا پر پشتون تحفظ موومنٹ نے حد کردی ، یہ کھلم کھلا غداری ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے میڈیا پر بہت سی پابندیا ں رہی ہیں ، سب سے المناک بات یہ ہے کہ مشرقی پاکستان کے معاملے پر میڈیا کھڑا نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ملنے والی آزادی کے بعد قومی سلامتی کے مسائل پر ایسی ایسی باتیں کی گئیں جو نہیں کرناچاہئے تھیں، میڈیا لال مسجد کی کوریج دیتا رہا اور پھر اس کو بھگتا اور بہت بری طرح بھگتاگیا ، ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا ، سوشل میڈیا پر پشتون موومنٹ نے حد کی ہے جوکھلم کھلا غداری ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کوچھ ماہ کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی بلکہ کہنا چاہئے تھا کہ ذمہ دار رویہ اختیار کریں ، خوف سے کچھ کرنے کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا گا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں نے کردار کشی کے جو سیل بنائے ہوئے ہیں ان کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، میڈیا کوپوری آزادی ہونی چاہئے اور میڈیا کوبھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے ۔ امریکہ نے پاکستانی میڈیا پر بہت سی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کی بولی بولی جاتی رہی ہے ۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو شرم سے ڈوب مرناچاہئے کہ جو کچھ شوشل میڈیا پر ہورہاہے ، اتنی بے حیائی کا ارتکاب تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ، تحریک انصاف کا میڈیا سیل جوکررہاہے ، یہی کچھ مریم نواز کا میڈیا سیل بھی کرتارہا ہے ۔