”میڈیا میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان فوج کے۔۔۔“ معروف تجزیہ کار نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ میڈیا میں عمران خان کو فوج کی پراکسی ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پر وگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیر اعظم کے انٹرویو کے تناظر میں بات کی ہے جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ فوج میرے ساتھ کھڑ ی ہے ، اس بات کو میڈیا میں اس طرح پیش کیا گیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میر ی پارٹی کے منشور کے ساتھ فوج کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا پاک فوج کے ترجمان یہ بات کررہے ہیں کہ تمام ادار ے اور فوج اس پارٹی اورحکومت کاحکم مانیں گے جس کوعوام کا اعتماد حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا میں یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ عمران خان ملک میں فوج کی پراکسی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45پر پولنگ ایجنٹ کے دستخط ضروری نہیں ہیں ۔