”عمران خان ہر روز یہ کام کرنا چھوڑ دیں کیونکہ۔۔۔“ ایاز امیر نے وزیراعظم کو مفید ترین مشورہ دیدیا

”عمران خان ہر روز یہ کام کرنا چھوڑ دیں کیونکہ۔۔۔“ ایاز امیر نے وزیراعظم کو ...
”عمران خان ہر روز یہ کام کرنا چھوڑ دیں کیونکہ۔۔۔“ ایاز امیر نے وزیراعظم کو مفید ترین مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ حکومت چپ نہیں کررہی ، عمران خان اپنا بولنا کم کردیں ، وہ ہر روز اپنے الفاظ کو اوپر نیچے کرکے بولتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ بہت سے حکمران فوجی تھے اور پاکستان میں میڈیا کوجو آزادی ملی ہے وہ بھی ایک فوجی آمر تھا اور سب سے پہلی لائیو کانفرنس اسی فوجی حکمران نے ہی کی ہے جہاں پر دوسری چیزوں کا تعلق ہے وہ دوسری بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چپ نہیں کررہی ، وزیر اعظم عمران خان ہر روز الفاظ کواوپر نیچے کرکے بولتے ہیں ، ان کوچاہئے کہ اپنے زیادہ بولنے کو کچھ کم کرلیں۔

مزید :

قومی -