”اس ادارے میں اب بھی روانہ کرپشن ہو رہی ہے اور۔۔۔” (ن) لیگی رہنماءنے خوفناک دعویٰ کر دیا

”اس ادارے میں اب بھی روانہ کرپشن ہو رہی ہے اور۔۔۔” (ن) لیگی رہنماءنے خوفناک ...
”اس ادارے میں اب بھی روانہ کرپشن ہو رہی ہے اور۔۔۔” (ن) لیگی رہنماءنے خوفناک دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما نے انکشاف کیاہے کہ وزارت پٹرولیم میں روزانہ کی بنیاد پر کرپشن کی جارہی ہے ، ڈالر مہنگا کرکے حکومتی لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ حکمران جھوٹ بولیں گے تو حساب تو دیناہی پڑے گا ، وزارت پٹرولیم میں روزانہ کی بنیاد پر کرپشن ہورہی ہے ، نیب کو مخالفین کو تکلیف پہنچانے کے لئے استعمال کیا گیا اور حکومت کے وزراءڈھیٹائی سے جھوٹ بو ل رہے ہیں، شہزاد اکبر کے بیانات میں بھی تضاد ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ لینڈ گریبنگ کی آڑمیں لوگوں سے زیادتی ہورہی ہے، لوگوں کی بارہ بارہ ایکڑ زمینوں پر حکومت کے لوگ قبضہ کررہے ہیں ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرکے کئی حکومتی لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے ذریعے سیاست کے حامی نہیں ہیں۔

مزید : قومی