”تحریک انصاف سیف الرحمان جیسے تین لوگ پال رہی ہے اور۔۔۔“ شہلا رضا نے ایسے نام بتا دئیے کہ پی ٹی آئی والے بھی گھبرا جائیں گے

”تحریک انصاف سیف الرحمان جیسے تین لوگ پال رہی ہے اور۔۔۔“ شہلا رضا نے ایسے ...
”تحریک انصاف سیف الرحمان جیسے تین لوگ پال رہی ہے اور۔۔۔“ شہلا رضا نے ایسے نام بتا دئیے کہ پی ٹی آئی والے بھی گھبرا جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک سیف الرحمان کو پالا تھا لیکن تحریک انصاف سیف الرحمان جیسے تین لوگوں کوپال رہی ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اگر سیف الرحمان کوپالا تھا لیکن تحریک انصاف میں سیف الرحمان جیسے تین پل رہے ہیں ، ان میں ایک فیاض الحسن چوہان اور ایک فواد چودھری ہیں جبکہ تیسرے کا نام میں پھر بتاﺅں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عدالتوں کا سامنا کیاہے ، نیب کی یکطرفہ کارروائیوں کاذکر صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں کرتی بلکہ دوسرے بھی کرتے ہیں، بابر اعوان اوراعظم سواتی کی شکل میں حکومت کی دووکٹیں گر چکی ہیں اور ڈالر اس مقام پر پہنچ چکاہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے ، نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے ۔

مزید : قومی