نیب کوٹھیک نہ کرنے کے ذمہ دارہی اس ادارے کونشانہ بنا رہے ہیں :صداقت عباسی

نیب کوٹھیک نہ کرنے کے ذمہ دارہی اس ادارے کونشانہ بنا رہے ہیں :صداقت عباسی
نیب کوٹھیک نہ کرنے کے ذمہ دارہی اس ادارے کونشانہ بنا رہے ہیں :صداقت عباسی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہاہے کہ نیب کا احتساب پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی ہورہاہے ، نیب کو نشانہ بھی وہی بنارہے ہیں جو نیب کو ٹھیک نہ کرنے کے ذمہ دارہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے “ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ نیب کا احتساب پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی چل رہاہے ، کس کوگرفتار کرناہے اور کس کونہیں کرنا اس کا فیصلہ اداروں نے کرناہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی کرپشن بے نقاب ہورہی ہے تو شور مچانامناسب نہیں ہے ، نیب کو نشانہ بھی وہی بنارہے ہیں جو نیب کو ٹھیک نہ کرنے کے ذمہ دارہیں، ابھی عدالت سے فیصلہ نہیں ہوا لیکن ہم نے اپنے پیاروں کو عہدوں سے الگ کردیا لیکن جب دوسروں کے خلاف عدالت سے فیصلہ آتاہے تو وہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم عوامی عدالت لگائیں گے ۔

مزید : قومی