افغانستان میں امریکہ کی مدد کرنا پاکستان کا المیہ ہے :ماہر عالمی امور معید یوسف

افغانستان میں امریکہ کی مدد کرنا پاکستان کا المیہ ہے :ماہر عالمی امور معید ...
افغانستان میں امریکہ کی مدد کرنا پاکستان کا المیہ ہے :ماہر عالمی امور معید یوسف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی امور کے ماہر معید یوسف نے کہاہے کہ پاک امریکہ بد اعتمادی بہت زیادہ ہے ، پاکستان کا المیہ وہی ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی مدد کرنی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی امور کے ماہر معید یوسف نے کے کہا کہ پاکستان کا المیہ وہی ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی مدد کرنی ہے کیونکہ امریکہ کی مدد کرکے ہی پا ک امریکہ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں ، اس وقت پاکستان اور چین ایک کیمپ میں ہیں اور امریکہ دوسرے کیمپ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں امریکہ کی مدد کرنی چاہئے اور اب افغانستان میں امریکہ کو کیا صورت درپیش ہوتی ہے؟ اس پر ہی پاک امریکہ تعلقات کا دارومدار ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ دونوں ملکوں کے تعلق میں بداعتمادی اتنی ہے کہ ان میں اعتماد کی باتوں کوچھوڑ کر پاکستان افغانستان میں اپنا اثر رسو خ استعمال کرے اور امریکہ کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ سارا دباﺅ پاکستان پر نہ ڈالے ، اس حوالے سے ایک ون پوائنٹ ایجنڈا ہوناچاہئے بصورت دیگر یہ تعلق آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔

مزید : قومی