علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کا اسحاق ڈار کے بیرون ملک دونئے فلیٹس کا انکشاف

علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب ...
علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کا اسحاق ڈار کے بیرون ملک دونئے فلیٹس کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک دونئے فلیٹس کا انکشاف ہواہے ، علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی،سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی لیکن اس معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے۔

جیونیوزکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی لیکن اس معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے ، اس و قت 26ممالک سے ہمارے پاس معلومات آرہی ہیں، ہم نے ان ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں اور پیسو ں کا کھوج لگاناہے ۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کوبرطانوی ٹیم آرہی ہے اور ان کی ہمارے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ بات چیت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دونئے فلیٹس کا پتہ چلا ہے جس ملک میں اسحاق ڈار کے فلیٹس کا پتہ چلاہے ، اس ملک کو ان فلیٹس کی تصدیق کیلئے لکھا ہے ۔ لندن میں کلثوم نواز کی جائیداد سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد 2016تک کلثوم نواز کے نام تھی اور اس کے بعد یہ حسن نواز کے نام منتقل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو حکم دیاہواہے کہ اس بدھ سے پہلے ایف بی آر اورایف آئی اے ملکر تفتیش کریں گے ، علیمہ خا ن کا کیس اس بدھ سے پہلے مکمل کرکے جمع کروا دیا جائیگا ، علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی اور یہ بھی بتایا جائیگا کہ علیمہ خان کی جانب سے پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا؟اس بات پر ایف آئی اے اپنی رپورٹ پیش کرے گااور اس پیسے پر کتنا ٹیکس بنتاہے ، اس پر ایف بی آر اپنی رپورٹ دیگا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -