نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، پاکستانی ...
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ سیخ پا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے آغاز سے قبل آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان تھی جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود تھی۔ اس دوران سری لنکن ٹیم کی شکست اور نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح سے پاکستان کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر آ گئی تھی۔

پاکستان کے پاس سیریز میں 0-3 سے کامیابی کی صورت میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع تھا لیکن قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ چار رنز سے ہار کر جیتی ہوئی بازی گنوا دی اور پھر دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی فتح سمیٹنے کے بعد تیسرے ٹیسٹ میں بھی شرمناک شکست کھائی اور سیریز بھی 1-2 سے ہار گئی جس کے باعث پاکستانی ٹیم دوبارہ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے اور تین پوائنٹس گنوانے کے بعد اس کے پوائنٹس 92 ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کی نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی اور تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

مزید : کھیل