تحریک انصاف نے عوام کو بڑے بڑے 100 روزہ خواب دکھا کر غلطی کی ،ہر فیصلے پر یوٹرن لینا بڑا مسئلہ ہے:حسن ںثار

تحریک انصاف نے عوام کو بڑے بڑے 100 روزہ خواب دکھا کر غلطی کی ،ہر فیصلے پر یوٹرن ...
تحریک انصاف نے عوام کو بڑے بڑے 100 روزہ خواب دکھا کر غلطی کی ،ہر فیصلے پر یوٹرن لینا بڑا مسئلہ ہے:حسن ںثار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ،کالم نگار اور معروف تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عوام کی غلطی ہے کہ پی ٹی آئی سے 100 روز میں معجزات کی توقع کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف قیادت کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو 100 روز کے لیے بڑے بڑے خواب دکھائے،کبھی کبھی یوٹرن لینا تو سمجھ میں آتا ہے مگر ہر فیصلے پر یوٹرن لینا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گورننس کرنے کے معاملے میں کمزور ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے یہی کہہ رہا ہوں کہ وزیرخزانہ اسد عمر پر جو معاشی بحران کا بوجھ ہے وہ اس کے لیے اہل نہیں ہیں،سمجھ نہیں آتی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے اسد عمر کو وزیر خزانہ کیسے بنا دیا ہے؟ ان کو تو معیشت کی الف بے کا بھی نہیں پتا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی پر تبصرہ ایک طرف، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے ایسے ملک میں جنم لیا ہے جس کا تین مرتبہ رہنے والا وزیراعظم سرعام کہتا ہے کہ اگر میرے اثاثے ذرائع آمدن سے بڑھ کر ہیں تو کسی کو کیا؟ کوئی شک نہیں کہ ان لوگوں نے ملک کو کھوکھلا کر کے عوام کو غربت کی نچلی سطح تک پہنچا دیا اور غریب عوام کو مزید دلدل میں دھکیل دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اکثر یہ رونا روتی ہے کہ بیوروکریٹس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے،جب ان کے پارٹی چیئرمین نے ہی سیاسی مداخلت کے بارے میں بات کر دی ہے تو پھر بیوروکریٹس کیوں ان کے ساتھ تعاون کریں؟ کبھی کبھی یوٹرن لینا تو سمجھ میں آتا ہے مگر ہر فیصلے پر یوٹرن لینا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،جو لوگ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں وہ لوگ تناؤ کا شکار ہیں، بیوروکریسی کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی کمزور ہیں جس سے مایوس کن صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے  وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مجھ سے مشورہ مانگا تو میں نے کہا کہ میڈیا پر کم آیا کرو اور کم بولا کرو، پی ٹی آئی وزرا کا ہر بات پر کوئی نہ کوئی ردعمل دے دینا ان کو نقصان دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 

عوام کی غلطی ہے کہ پی ٹی آئی سے 100 روز میں معجزات کی توقع کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف قیادت کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو 100 روز کے لیے بڑے بڑے خواب دکھائے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو 100 روزہ ایجنڈا سمجھانے میں مکمل ناکام ہوئی۔

مزید : قومی