امریکہ چاہتا ہے کہ جلد سے جلد طالبان سے معاہدہ ہوجائے،بھارت افغانستان میں بہت مداخلت کرتا ہے:جنرل (ر)طلعت مسعود

امریکہ چاہتا ہے کہ جلد سے جلد طالبان سے معاہدہ ہوجائے،بھارت افغانستان میں ...
امریکہ چاہتا ہے کہ جلد سے جلد طالبان سے معاہدہ ہوجائے،بھارت افغانستان میں بہت مداخلت کرتا ہے:جنرل (ر)طلعت مسعود

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر)طلعت مسعود نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ جلد سے جلد طالبان سے معاہدہ ہوجائے،طالبان اور دیگر فریقین کو ایسا معاہدہ کرنا چاہیئے جس سے افغان عوام کو سکون ملے کیونکہ وہ برسوں سے ان بدترین حالات سے گزر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل(ر) طلعت مسعود نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت افغانستان میں بہت مداخلت کرتا ہے اور جب تک بھارت افغان امن عمل میں تعاون نہیں کرے گا وہاں امن نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نےافغان معاملے پر بہت مثبت رویہ رکھا ہوا ہے اور ہماری فوج کا بھی کلیدی کردار ہے،اس وقت امریکہ چاہتا ہے کہ جلد سے جلد طالبان سے معاہدہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کوشش یہ ہی ہوگی کہ اس وقت بھارت پاکستان میں مداخلت نہ کرے اور پاکستان سے بھی کوئی گروپ بھارت اور افغانستان کو نقصان نہ پہنچائے، اب بھارت کو بھی یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان کے امن سے پورا خطہ ترقی کرے گا جس سے بھارت اور پاکستان کا ہی فائدہ ہے۔

مزید : قومی