فصلوں کے بعد ٹڈی دل نے جہازوں سے بھی ٹکرانا شروع کردیا

فصلوں کے بعد ٹڈی دل نے جہازوں سے بھی ٹکرانا شروع کردیا
فصلوں کے بعد ٹڈی دل نے جہازوں سے بھی ٹکرانا شروع کردیا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں فصلوں کی صفائی کے بعد ٹڈی دل نے پی آئی اے کے لیے بھی مشکلات پیدا کردیں،  ٹڈی دل کے ٹکرانے سے جہاز کی ونڈ سکرین کو معمولی نقصان پہنچا اور جہاز کے اگلے حصے پر بھی ڈینٹ پڑ گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 کراچی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوئی تھی، کوئٹہ کے قریب پہنچنے پر جہاز  ٹڈی دل کی زد میں آگیا، جس کے باعث اس کی ونڈ سکرین کو معمولی نقصان پہنچا۔

ٹڈی دل کے حملے کے بعد کپتان نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر لینڈ کرالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور سکھر میں ٹڈی دل کے جہازوں پر حملے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ