تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا ہے،مشیر تجارت نے خوشی کی خبرسنادی

تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا ہے،مشیر تجارت نے خوشی کی ...
تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا ہے،مشیر تجارت نے خوشی کی خبرسنادی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرتجارت عبدالرزاق داو دنے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں ماہانہ ایک ارب ڈالر کی کمی ہورہی ہے جبکہ برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاگوشت میں60،،مچھلی کی برآمدات میں 27 فیصد جبکہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 78 فیصداضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاحکومت برآمدات بڑھاناچاہتی ہے اور امید ہے افریقہ بڑی مارکیٹ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا ملکی برآمدات میں 10فیصداضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارے میں ماہانہ ایک ارب ڈالرکمی ہورہی ہے،ان کے مطابق کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ بھی سرپلس ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی