آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کے ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کے ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کے ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی اورانہیں 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے ایمبولینس میں پی پی رہنما کو احتساب عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،وکیل نیب نے کہاکہ خورشیدشاہ کے ریمانڈکو 90 روز مکمل نہیں ہوئے مزید ریمانڈدیا جائے ،وکیل خورشیدشاہ نے کہاکہ 82 روز ہو گئے نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا،خورشیدشاہ پر کوئی کیس نہیں بنتاہے، وکیل خورشیدشاہ نے کہاکہ ہم ضمانت نہیں لے رہے نیب مکمل انکوائری کرلے ۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی اورانہیں 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /سکھر