کامیاب جوان پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کتنے پیسےتقسیم کئے جائیں گے،فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

کامیاب جوان پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کتنے پیسےتقسیم کئے جائیں گے،فردوس ...
کامیاب جوان پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کتنے پیسےتقسیم کئے جائیں گے،فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا ہے کہ’ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہایہ پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کیلئے ناگزیرہے۔قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتمادہے۔تمام قرض میرٹ پر دیئے جائیں گے۔عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے نوجوانوں میں قرض کی تقسیم کے چیک کئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی