پی ٹی آئی حکومت نے ملک کومقروض کردیاجتنا قرضہ لیا اتناکسی نے نہیں لیا،شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کومقروض کردیاجتنا قرضہ لیا اتناکسی نے نہیں لیا،شیری ...
پی ٹی آئی حکومت نے ملک کومقروض کردیاجتنا قرضہ لیا اتناکسی نے نہیں لیا،شیری رحمان

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینٹرشیری رحمان نے کہاہے کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کومقروض کردیاجتنا قرضہ لیا اتناکسی نے نہیں لیا،بی آرٹی سے بڑا کرپشن زدہ منصوبہ کوئی نہیں۔

پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں نیب کی کارروائی چل رہی ہے یہ پیشیاں ہوتی رہیں گی ،ہمارے بہت سے دوست نیب کی حراست میں ہیں ،یہ کسی طرح کا انتقام لیا جا رہاہے ؟پیپلزپارٹی اس طرح کے حربوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی،انہوں نے کہا کہ خورشیدشاہ نے ضمانت تک نہیں مانگی ،ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ۔شیری رحمان کا کہناتھا کہ کہاں ہیں علیم خان؟کہاں ہیں باقی جو سلائی مشین سے پیسے بناتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ بی آرٹی سے بڑا کرپشن زدہ منصوبہ کوئی نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کومقروض کردیاجتنا قرضہ لیا اتناکسی نے نہیں لیا،انہوںنے کہا کہ ٹماٹر کی ایک بوری سونے کی طرح بک رہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /سکھر