نیب نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کے خلاف شکنجہ کس لیا

نیب نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کے خلاف شکنجہ کس لیا
نیب نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کے خلاف شکنجہ کس لیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے کینٹ ہائوسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ہیڈ کواٹر سے گرین سگنل ملنے پر نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے اور لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اور ان کے بھائی نوید اختر بھی شامل تفتیش ہیں۔

اخباری ذرائع کے مطابق کینٹ ہائوسنگ اسکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کے اثاثہ جات بھی چیک کیے جائیں گے، ان پر کینٹ ہائوسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے، متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس کی چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور