خاموشی مریم نواز کا مقدربن چکی،15جنوری تک ملکی معیشت بہترہوجائے گی،شیخ رشید کی پیشگوئیاں

خاموشی مریم نواز کا مقدربن چکی،15جنوری تک ملکی معیشت بہترہوجائے گی،شیخ رشید ...
خاموشی مریم نواز کا مقدربن چکی،15جنوری تک ملکی معیشت بہترہوجائے گی،شیخ رشید کی پیشگوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خاموشی مریم نواز کا مقدر بن چکی،میاں نوازشریف معاملات ویسے چلائیں گے جیسے سعودی عرب میں بیٹھ کر چلائی۔ شیخ رشید احمد نے کہا  میری سوچ ہے ان سے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے، پہلے سے کہہ رہا ہوں ان کو جانے دیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہامیاں نوازشریف کے واپس آنے میں تاخیر ہوسکتی ہے، وہ معاملات کو ویسے چلائیں گے جیسے سعودی عرب میں بیٹھ کر چلاتے رہے ہیں۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ پندرہ جنوری تک پتہ چل جائے گا کہ وہ عدالت کو کیسے دیکھتے ہیں اورپندرہ جنوری کے بعد ملکی معیشت بہتر ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا مجرم اگر جاسکتا ہے تو سندھ سے بھی آواز آسکتی ہے۔شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ زندگی میں آصف زرداری سے صرف دو بارملا ہوں، انہوں مشورہ دیا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کی جگہ قمرالزمان کائرہ کو وزیراعظم بنادیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا خاموشی مریم نواز کا مقدر ہے اور وہ خاموش ہی رہیں گے۔آرمی چیف کی مدےت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی سے متعلق انہوں نے کہا حساس معاملہ ہے ، پیپلز پارٹی والے سلجھے ہوئے لوگ ہیں اور ووٹ دیدیں گے۔اپوزیشن میں سینیٹ کو چودہ ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اور وہاں ووٹنگ قومی اسمبلی سے زیادہ آسان ہے۔شیخ رشید نے کہا مولانا استعفیٰ دینے آئے تھے سولہ دن بھی زیادہ بیٹھ گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -