پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو نیب راولپنڈی طلب

پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو ...
پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو نیب راولپنڈی طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،قومی احتساب بیورو(نیب )نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی ولا کو طلب کرلیا،نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی،سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے متعلق کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گا،اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...