آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر مفرور ملزمان 21 دسمبر کوطلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر مفرور ملزمان 21 ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر مفرور ملزمان 21 دسمبر کوطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر مفرورملزمان کو 21 دسمبر کوطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب کراچی میں شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن کی اہلیہ دبئی میں موجودہیں،احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے، شرجیل میمن کی اہلیہ اور دیگرکے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیے ہیں،شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان 14دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے،عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان 21 دسمبر کو طلب کوکرلیا۔