چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن ویلفیئربیوروسارہ احمد کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن ویلفیئربیوروسارہ احمد کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں ...
چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن ویلفیئربیوروسارہ احمد کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن ویلفیئربیوروسارہ احمد کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،لاہورہائیکورٹ میں ماہر قانون ہمایوں فیض رسول کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ محکمہ داخلہ نے فوڈریسٹورنٹ کی سی ای او سارہ احمد کو چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کاسربراہ تعینات کیا،سارہ احمد کی تعیناتی بورڈآف گورنرز کی نامزدگی کے بغیر کی گئی ،قانون کے مطابق چائلڈویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن کا پہلے بطورممبر تجربہ ہونالازمی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سارہ احمد کی تعیناتی غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دےکر کالعدم قراردی جائے۔