38 ارب روپے کی واپسی کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو شاندار تحفہ دے دیا

38 ارب روپے کی واپسی کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو شاندار تحفہ دے دیا
38 ارب روپے کی واپسی کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو شاندار تحفہ دے دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ نے پاکستانی ایئرپورٹس پر سکیورٹی کیلئے جدید مشینیں فراہم کردیں ،جدیدسکیورٹی مشینیں کراچی ،لاہوراور اسلام آبادایئرپورٹس پر نصب کی گئی ہیں ،جدید مشینوں سے جہاز کیلئے نقصان دہ آلات اوربارودی مواد کو جانچا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئرپورٹس پر سکیورٹی کیلئے جدید مشینیں فراہم کردیں ،برطانوی سکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر 18 مشینیں نصب کردیں،جدید مشینوں سے جہاز کیلئے نقصان دہ آلات اوربارودی مواد کو جانچا جا سکے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ جدیدسکیورٹی مشینیں کراچی ،لاہوراور اسلام آبادایئرپورٹس پر نصب کی گئی ہیں ،جدیدمشینیں کراچی اسلام آباداورلاہور سے صرف برطانیہ جانیوالی پروازوں کیلئے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور