پاک چائنہ بارڈر بند ہونے کے باعث کتنے پاکستانی تاجر وہاں پھنس گئے اور انہیں کیسے واپس لایا جائے گا؟

پاک چائنہ بارڈر بند ہونے کے باعث کتنے پاکستانی تاجر وہاں پھنس گئے اور انہیں ...
پاک چائنہ بارڈر بند ہونے کے باعث کتنے پاکستانی تاجر وہاں پھنس گئے اور انہیں کیسے واپس لایا جائے گا؟

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چائنہ میں پھنسے پاکستانی تاجروں کی وطن واپسی کیلئے پاک چین سرحد 2 دنوں کیلئے کھولنے کافیصلہ کیاگیاہے،سرحد اتواراورپیر کو کھولی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کیلئے کھولی جا رہی ہے ،پاک چائنہ بارڈربند ہونے سے 70 سے زائد پاکستانی تاجراور 26 کنٹینر چین میں پھنسےہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ شدید برفباری کے باعث پاک چین سرحد کو 4 مہینے کیلئے بند کردیا گیا ہے اور دونوں طرف آمدو رفت اور تجارت کو روک دیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد