وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت فاٹاکے نوجوان کو 35 لاکھ روپے کیوں دیئے گئے؟

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت فاٹاکے نوجوان کو 35 لاکھ روپے کیوں ...
وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت فاٹاکے نوجوان کو 35 لاکھ روپے کیوں دیئے گئے؟

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک نوجوان کواپنا سافٹ ویئر ہاوس بنانے کیلئے 35 لاکھ روپے دیئے گئے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاجدید ٹیکنالوجی کی بدولت نوجوانوں کی ترقی اور کامیابی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا اس حوالے سے پندرہ ہزار لوگوں نے قرض کیلئے درخواست دی۔

عثمان ڈارکے مطابق فاٹا کے ایک نوجوان کواپنا سافٹ ویئر ہاو¿س شروع کرنے کے لیے 35 لاکھ روپے دیئے گئے، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں مستقبل بنانے کیلئے کوشاں نوجوانوں کو بھی قرضے دیے گئے۔انہوں نے کہا سیاحت کے شعبے میں انفرا اسٹرکچر موجود نہیں، قرضوں کے تعین کے لیے کردار اور اہلیت دونوں اہم ہیں۔ قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا یہ ایک شروعات ہے انشا اللہ مزید منصوبے بھی آئیں گے۔

مزید : قومی