ساﺅتھ ایشین گیمز،پاکستان کے چاروں پہلوانوں نے سیمی فائنل راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کے چاروں پہلوانوں نے سیمی فائنل راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،قومی ریسلرز عنایت اللہ ،عبدالرحمان ،طیب رضا اورزمان انور نے اپنی اپنی کلاس کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال میں جاری ساﺅتھ ایشین پاکستانی ریسلرز نے کوارٹر فائنل مرحلہ پار کرلیا، چاروں پاکستانی ریسلرز نے اپنے مقابلے جیت لئے ،قومی ریسلرز عنایت اللہ70 ،عبدالرحمان79 ،طیب رضا97 اورزمان انور نے125 کلوکیٹیگری میں مقابلے جیتے ۔