حکومتی اراکین اپوزیشن سے رابطے کرنے لگے،پی ٹی آئی کے اندرمائنس ون ایجنڈا نکل رہاہے،احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

حکومتی اراکین اپوزیشن سے رابطے کرنے لگے،پی ٹی آئی کے اندرمائنس ون ایجنڈا ...
حکومتی اراکین اپوزیشن سے رابطے کرنے لگے،پی ٹی آئی کے اندرمائنس ون ایجنڈا نکل رہاہے،احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر تبدیلی آچکی اور پارٹی کے اندر سے مائنس ون ایجنڈا نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی اراکین اپوزیشن سے رابطے کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ”مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندر سے نکل رہا ہے - PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں - فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراءبھی بے بس ہیں۔ پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں . PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔“

احسن اقبال کے ٹویٹ پر چند ہی منٹوں میں سیکڑوں لوگوں نے ردعمل دیا۔

وقاص امجد نے لکھا ”چاچو۔۔۔ وہ تو ٹھیک ہے پر س±نا ہے آپکا بھائی LAHORE PHAکا چیئرمین بن کر اربوں روپے کھا گیا ہے؟؟مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے؟؟“

بابراخلاق نے تجویز دی کہ ”سر لیکن پھر بھی یہ ہارس ٹریڈنگ ہی ہو گی اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی کمزور جو ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔

بہتر آپشن یہ ہی ہے کہ اپوزیشن نئے انتخابات کا ہی مطالبہ کرے بقول آپ کے ملک کو مکمل تباءسے بچانے کا نئے الیکشن ہی واحد حل ہے“

مزید : قومی