نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اس لئے بلا رہے ہیں قائم علی شاہ کاصحافی کو جواب

نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اس لئے بلا رہے ہیں قائم علی شاہ کاصحافی کو ...
نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اس لئے بلا رہے ہیں قائم علی شاہ کاصحافی کو جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اس لئے بلا رہے ہیں ، نیب آصف زرداری ،خورشیدشاہ اور مجھ سمیت دیگر دوستوں کیخلاف کارروائیاں کررہاہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کےخلاف بھی نیب تحقیقات کررہا ہے ،سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے خلاف کوئی خاص ایکشن نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ سے 9 دسمبر تک عبوری ضمانت کرا رکھی ہے ،قائم علی شاہ اپنے وکیل قاسم نواز کے ہمراہ اسلام آبادہائیکورٹ رجسٹرار آفس میں پیش ہوئے اور5 لاکھ روپے نقدبطور زرضمانت ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کو جمع کرا دیئے ۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال ”اس عمر میں نیب آپ کو بار بار کیوں طلب کرتا ہے ؟“کوجواب دیتے ہوئے ہوئے کہاکہ نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اس لئے بلا رہے ہیں ،سابق وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی کے سوال ”نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی ولا کو بھی طلب کرلیا ؟کے جواب میںکہا کہ نیب آصف زرداری ،خورشیدشاہ اور مجھ سمیت دیگر دوستوں کیخلاف کارروائیاں کررہاہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کےخلاف بھی نیب تحقیقات کررہا ہے ،سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے خلاف کوئی خاص ایکشن نہیں ہوا ۔
صحافی کے سوال ”حکومتی وزراءپر نیب کے رویے سے متعلق کیاکہیں گے ؟“کے جواب میں انہوںنے کہا کہ وقت اورحالات بتائیں گے باقی آپ جانتے ہیں ۔ایک اور سوال ”کیاآپ کو لگتا ہے اسلام آباداورراولپنڈی کی ہواﺅں کا رخ بدل رہاہے ؟کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پتہ نہیں بدلے گا یانہیں البتہ بدلناچاہئے ۔