کراچی سے اغوا ہونیوالی دعا منگی گھر پہنچ گئی

کراچی سے اغوا ہونیوالی دعا منگی گھر پہنچ گئی
 کراچی سے اغوا ہونیوالی دعا منگی گھر پہنچ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ہفتہ قبل خیابان بخاری سے اغوا ہونیوالی دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچ گئی تاہم اہلخانہ دعا سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں، اس سلسلے میں پولیس کا موقف سامنے نہیں آسکا۔ 

مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر ڈیرھ سے دو کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی بازیابی عمل میں آئی، دعا گزشتہ شب گھر پہنچ گئی ہے اور وہ خیریت سے ہے تاہم اہلخانہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئرکرنے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل ڈیفنس خیابان بخاری کے علاقے سے اپنے دوست کے ہمراہ واپس آتے ہی اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان گاڑی میں ڈال کر دعا کو لے گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود لڑکے کو بھی گولی مار ی گئی جو زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ادھر ہم نیوز نے کہا کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیاگیا تھا اور تاوان بھی مانگا گیا تھا، وائس میسجز بھی تھے ۔ رپورٹ کے مطابق دعا منگی کے اغوا 11 مئی کو اغوا ہونیوالی بسمہ سے مماثلت رکھتا ہے ، دونوں واقعات میں تین چار لوگ تھے اور گاڑی ہی استعمال کی گئی ۔ 

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی