خیبرپختون خواکابینہ میں توسیع اورتبدیلیوں کاامکان

خیبرپختون خواکابینہ میں توسیع اورتبدیلیوں کاامکان
خیبرپختون خواکابینہ میں توسیع اورتبدیلیوں کاامکان

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختون خواکابینہ میں توسیع اورتبدیلیوں کاامکان ہے ،وزیراعلیٰ محمودخان نے مشاورت کے بعدنئی فہرست کوحتمی شکل دےدی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اگلے ہفتے خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع اور تبدیلیوں کا امکان ہے ،وزیراعلیٰ محمود خان نے مشاورت کے بعد نئی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ 4وزرااورمشیروں کے محکمے تبدیل ہوں گے جبکہ خاتون سمیت3نئے ایم پی ایزکوکابینہ میں نمائندگی ملنے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق اطلاعات،تعلیم،معدنیات،مواصلات کی وزارتوں میں ردوبدل پرغورکیا جارہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور