کرپشن کیس، اعجاز جاکھرانی کافرنٹ مین عبدالرزاق بہرانی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

کرپشن کیس، اعجاز جاکھرانی کافرنٹ مین عبدالرزاق بہرانی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ...
کرپشن کیس، اعجاز جاکھرانی کافرنٹ مین عبدالرزاق بہرانی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت سکھر نے کرپشن کیس میں عبدالرزا ق بہرانی کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا،احتساب عدالت نے ملزم عبدالرزاق بہرانی کو12دسمبرکودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے اعجاز جاکھرانی کے فرنٹ مین عبدالرزاق بہرانی کو عدالت میں پیش کردیا،نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیااور12 دسمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،احتساب عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت12دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر