"جب مجھے خود سے 23 سال بڑے مرد سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟"

"جب مجھے خود سے 23 سال بڑے مرد سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ 22 سالہ کیملا مورون نے کہا ہے کہ جب انہیں خود سے 23 سال بڑے مرد اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟کیملا مورون نے ماڈلنگ کے کیریئر سے قبل ہی اداکاری شروع کی تھی لیکن انہیں شہرت ماڈلنگ سے ملی لیکن ماڈلنگ و اداکاری سے زیادہ انہیں اس وقت شہرت ملی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے خود سے 23 سال بڑے 45 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق  نوجوان ماڈل کو ادھیڑ عمر اداکار سے تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔خود سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے پر حد سے زیادہ تنقید ہونے کے بعد پہلی بار ماڈل نے خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق کیملا مورون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی مرتبہ خود سے بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانس کرنے پر کھل کر بات کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود سے دگنی عمر کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، تنقید کرنے والے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ جب مجھے خود اس سے کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساتھ ہی ماڈل کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے بھی کم عمر لڑکیوں نے خود سے زائد عمر ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور دنیا کی تاریخ بھی ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے،،انہیں خود سے زائد عمر مرد کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں اور نہ ہی وہ لوگوں کی تنقید سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ تب تک ایسے افراد کے ساتھ رومانوی تعلقات نبھاتی رہیں گی جب تک وہ ایسے تعلقات نبھانے کے لیے تیار رہیں گے۔

کیملا مورون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ اور اداکاری سے زیادہ ان کے رومانس کی وجہ سے یاد کر رہے ہیں اور ہر طرف ان کے کام کے بجائے ان کے تعلقات کا چرچہ ہے، اگرچہ وہ ہولی وڈ میں نئی ہیں لیکن وہ رفتہ رفتہ اپنا مقام بنا رہی ہیں اور انہیں فلموں سے زیادہ ماڈلنگ میں دلچسپی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیملا مورون کی جانب سے دیے گئے اس انٹرویو پر تاحال لیو نارڈو ڈی کیپریو نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

مزید :

تفریح -