دعا منگی کی حالت کیسی ہے اور وہ اب کہاں ہیں؟ لڑکی کے ماموں نے بتا دیا

دعا منگی کی حالت کیسی ہے اور وہ اب کہاں ہیں؟ لڑکی کے ماموں نے بتا دیا
دعا منگی کی حالت کیسی ہے اور وہ اب کہاں ہیں؟ لڑکی کے ماموں نے بتا دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس کے علاقے سے اغوا ہونیوالی لڑکی دعا منگی گھر پہنچ چکی ہے جس کی تصدیق لڑکی کے ماموں وسیم نے بھی کردی اور بتایا ہے کہ دعا منگی بالکل ٹھیک اور خریت سے ہیں، انہیں گھر منتقل کردیاگیا ۔ 

جی این این کے مطابق وسیم نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے اس معاملے کو اٹھانے کے بعد میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ اے آروائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ دعا منگی اس وقت ذہنی دبائو کا شکار ہے، اہلخانہ کے درمیان مشاورتی مرحلہ جاری ہے جس کے بعد کوئی واضح بات کی جائے گی ، اس وقت ہمارے پاس بھی کوئی کرنے کی بات نہیں ، جو بھی فیصلہ ہوگا ، وہ میڈیا کے سامنے رکھا جائے گا۔ پولیس کی کاوشوں سے یہ بازیابی عمل میں آئی یا ذاتی کاوشیں تھیں؟ اس سوال پر وسیم منگی کا کہناتھاکہ بہت سی چیزیں اکٹھی ہوگئی تھیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، ہماری مشاورتی میٹنگ جاری ہے ، اس کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا ۔ 

ادھر ٹی وی چینلز کے مطابق پولیس تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اہلخانہ تعاون نہیں کررہے ، کیونکہ اہلخانہ پہلے ہی پولیس پر عدم اطمینان کا اظہارکرچکے ہیں اور احتجاج بھی ہوتے رہے ، پولیس افسران کاکہناتھاکہ رابطے کررہے ہیں اور فیملی کے پاس جارہے ہیں۔ جی این این کے مطابق مبینہ طورپر تاوان کی ادائیگی کے بعد ہی دعا کی بازیابی عمل میں آئی اور اسی وجہ سے وہ اب اداروں سے تعاون بھی نہیں کررہے ۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس