آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،فیاض الحسن چوہان

آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،فیاض الحسن چوہان
آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،شریف برادران نے زلزلہ متاثرین کو بھی نہیں بخشا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2 کیش بوائزگڈنیچرکمپنی سے پیسے نکلواتے تھے، انورمسرور اور شعیب قمر کمپنی کے اکاوَنٹ سے پیسہ نکالتے تھے ،نثاراحمدگل نیب کے مفرورملزم ہیں،فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شہبازشریف خودنوازشریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک کرانے لندن چلے گئے، شریف برادران لندن کے بازاروں،ہوٹلوں میں مزے کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف صاحب ڈیلی میل کے ڈیوڈروزکوبھی مل لیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...