15ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں،مریم اورنگزیب کی حکومت پر شدید تنقید

15ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں،مریم اورنگزیب کی حکومت پر ...
15ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں،مریم اورنگزیب کی حکومت پر شدید تنقید

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ترجمان مریم اورنگزیب کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والوں نے پندرہ ماہ میں ملک میں روٹی ،روزگار ،کاروباراور معیشت کوبند کردیاہے۔

انہوں نے کہا پندرہ ماہ میں بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ جبکہ مہنگائی41 فیصد بڑھ گئی ہے لیکن کہا جارہاہے کہ گھبرانا نہیں۔مریم نے کہا پندرہ ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں ،

عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید لکھا کہ ”عمران صاحب آپ قوم کے لئے بری خبر بن چکے ہیں،

عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟پندرہ ماہ میں گیس کی قیمت میں سو فیصد اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ، کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔“

مزید : قومی


loading...