بی پی ایل میں فرنچائزز کیساتھ آئی سی سی کے کون سے افراد رہیں گے؟ کھلاڑیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

بی پی ایل میں فرنچائزز کیساتھ آئی سی سی کے کون سے افراد رہیں گے؟ کھلاڑیوں ...
بی پی ایل میں فرنچائزز کیساتھ آئی سی سی کے کون سے افراد رہیں گے؟ کھلاڑیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش پریمیر لیگ(بی پی ایل) میں شریک تمام 7 ٹیموں کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن ایجنٹ موجود ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) چیف نظم الحسن نے فرنچائزز کو آئی سی سی اینٹی کرپشن ایجنٹ کی موجودگی سے متعلق آگاہی دیدی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے سٹار آل راﺅنڈر شکیب الحسن مشتبہ شخص کی پیشکش سے متعلق حکام کو بروقت رپورٹ نہ کرنے کے باعث 2 برس کی پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -