بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیا، مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ،جہانگیر ترین

بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیا، مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ،جہانگیر ترین
بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیا، مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ،جہانگیر ترین

  



لودھراں(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ہم نے بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیاہے ،جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پالیا ہے مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ،بویا کسی اور نے ہے کاٹنا ہمیں پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین نے وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیا ہے ،مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے اس پر بھی کام ہو رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پالیا ہے، مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ بویا کسی اور نے ہے کاٹنا ہمیں پڑگیا،قائداعظمؒ کے بعد عمران خان جیسالیڈرآیا نہ آئے گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے اپنے بعد کسی بیٹے یا رشتے دار کو وزیراعظم نہیں بنانا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں


loading...