ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کابھی ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت مقرر ہوگئی

ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کابھی ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت مقرر ...
ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کابھی ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت مقرر ہوگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کردی۔درخواست میں مریم نواز نے چھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی جبکہ عدالت نے بھی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے پیر کو سماعت مقررکردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ایک بار چھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور اس ضمن میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مریم نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ ای سی ایل میں ان کا نام بغیر کسی نوٹس کے ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباوکا شکار ہوں ، انہیں میری ضرورت ہے۔والد ہ کی وفات کے بعد نوازشریف کی دیکھ بھال وہ ہی کرتی ہیں۔اورنواز شریف انہی پر ہی انحصار کرتے ہیں۔حتمی فیصلہ آنے تک چھ  ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ واپس کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔مریم نوازشریف کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے اور پیرکو پیر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرنے گا۔

واضح رہے کہ مریم نوازکا پاسپورٹ چوہدری شوگرملز کیس کے دوران عدالت نے تحویل میں لینے کی ہدایت کی تھی۔ان سے قبل ان کے والد میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا جس پر فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...