پنجاب حکومت جہلم میں ایک روپیہ بھی نہیں بھیج رہی ،ساراپیسہ جنوبی پنجاب جا رہاہے،فوادچودھری

پنجاب حکومت جہلم میں ایک روپیہ بھی نہیں بھیج رہی ،ساراپیسہ جنوبی پنجاب جا ...
پنجاب حکومت جہلم میں ایک روپیہ بھی نہیں بھیج رہی ،ساراپیسہ جنوبی پنجاب جا رہاہے،فوادچودھری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت جہلم میں ایک روپیہ بھی نہیں بھیج رہی ،پنجاب حکومت ساراپیسہ جنوبی پنجاب میں بھیج رہی ہے۔

فوادچودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر کافی اتفاق رائے ہو گیاہے،شہبازشریف کے جو پول کھلے ہیں ان کے اثرات نہ آئے تو معاملہ حل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ادارو ںکو آپس میں نئے میثاق کی ضرورت ہے،فوج ،عدلیہ اور حکومت کو حقیقت کا ادراک کرکے ہی آگے چلناچاہئے ،انہوں نے کہا کہ پہلے نوازپھرشہبازاوراب مریم مائنس ہونے جارہی ہے،مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ لڑنے والے نہیں،یہ تخت کی لڑائی ہے اس میں کمزوردل حضرات آگے نہیں چل سکتے ۔

فوادچودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جدوجہدنظام بدلنے کیلئے ہے،مرادعلی شاہ کو تبدیل کرنے کافیصلہ سندھ کے عوام نے کرنا ہے ،ان کاکہناتھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی اہمیت کا اعتراف ہوناچاہئے ،الیکشن کمیشن کے معاملے پر دونوں اطراف سے اتفاق رائے چلنا چاہئے ،فوادچودھری نے کہاکہ طلبا یونین بحال ہونی چاہئے،ہمیں دیکھنا ہے عالمی دنیا میں طلبا یونین کیسی ہے ان کو کیسے ان کا حصہ ملتا ہے ۔۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...