وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک اور وزارت کیخلاف بول اٹھے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک اور وزارت کیخلاف بول اٹھے
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک اور وزارت کیخلاف بول اٹھے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک اور وزارت کیخلاف کھل کر بول پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ” میں اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر انفارمیشن منسٹر سائبر سکیورٹی پالیسی کا نفاذ کیوں یقینی نہیں بنا رہے۔

فواد چودھری انسانی حقوق کی کارکن نگہت داد کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کررہے تھے جس میں نگہت دادنے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 2005میں سابق سینیٹرفرحت اللہ بابر نے پہلی بار ڈیٹاپروٹیکشن بل پیش کیاتھا،پندرہ سال ہوگئے ہیں ملک میں ڈیٹا کے تحفظ کا کوئی قانون وجود ہی نہیں رکھتا۔اس بل میں آئین اور آئی سی سی پی آرکے تحت شہریوں کے انفرادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیاتھا۔

نگہت داد کی ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ”نگہت داد آپ نے اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے،میں بھی حیران ہوں کہ آخر آئی ٹی منسٹر سائبر سکیورٹی کی پالیسی کا نفاذ کیوں نہیں کررہے

فواد چودھری نے  کہاکہ کئی ڈیٹا سنٹرزاور ڈیٹا سکیورٹی نے کابینہ میں متعددبار اس موضوع کو اٹھاچکے ہیں‘۔

مزید : قومی