احسن اقبال ذہنی دباوکا شکار،ملک کو 50ارب سے زائدکانقصان پہنچاچکے ہیں،مرادسعید کا جوابی وار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما(ن)لیگ احسن اقبال کے بیان پرتحریک انصاف کاردعمل بھی آگیا۔وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباو¿ کا شکارہیں۔کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے۔مرادسعید نے کہا احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔
انہوں نے کہااحسن اقبال اوران کے بھائی کے غیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آچکیں۔ احسن اقبال اورجاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردارہیں۔انہوں نے کہااحسن اقبال کو کہا تھاکہ آپ کے گھبرانے کاوقت آگیاہے۔ احسن اقبال نے ملک کو 50 ارب سے زائدکانقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ”مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندرسے نکل رہا ہے - PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں ۔ فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراءبھی بے بس ہیں۔ پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں - PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔“