زراعت کو توجہ نہیں دی گئی،پرانی حکومتوں کا بویا ہمیں کاٹنا پڑ رہا ہے،جہانگیرترین

زراعت کو توجہ نہیں دی گئی،پرانی حکومتوں کا بویا ہمیں کاٹنا پڑ رہا ...
زراعت کو توجہ نہیں دی گئی،پرانی حکومتوں کا بویا ہمیں کاٹنا پڑ رہا ہے،جہانگیرترین

  



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے زراعت پرتوجہ نہیں دی، یہ مشکل کام ہے مگر وہ ہار نہیں مانیں گے۔جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ماضی کی حکومتوں کا بویاانہیں کاٹنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ حکومتوں نے کسانوں کو کچھ نہیں دیا۔

جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ لے کر اس کا فوری نفاذ یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا مسائل بہت ہیں، مشکلیں بھی ہیں لیکن ان سب کا حل بھی موجودہے۔انہوں نے کہا ماہرین موجود ہیں لیڈرز بیٹھیں اور فنڈز فراہم کریں۔انہوں نے کہا موجودہ حالات کی بنیاد ماضی کی حکومتوں نے رکھی۔

مزید : قومی


loading...