سری لنکا کیخلاف قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں میں کیا مماثلت ہے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو آ جائیں

سری لنکا کیخلاف قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں میں کیا مماثلت ہے؟ جان کر ...
سری لنکا کیخلاف قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں میں کیا مماثلت ہے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو آ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فواد عالم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد قومی کھلاڑی طویل عرصے تک ملک کے میدانوں میں اپنوں کے سامنے کرکٹ کھیلنے کو ترستے رہے اور بالآخر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی یہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ قومی سکواڈ میں اظہر علی ،عابدعلی ،اسدشفیق، بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری، حارث سہیل، امام الحق ،عمران خان اور کاشف بھٹی بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب ہونے والے ان تمام کھلاڑیوں نے اب تک اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی جس کے باعث تمام کھلاڑی ہی بہترین کارکردگی دکھانے اور تاریخی لمحات کو اپنے لئے یادگار بنانے کیلئے پرجوش ہیں۔

مزید :

کھیل -