’میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے‘ بیرون ملک جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سٹوری شیئر کردی

’میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے‘ بیرون ملک جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ...
’میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے‘ بیرون ملک جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سٹوری شیئر کردی

  



اوسلو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ان دنوں ناروے کی سیر پر نکلی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ وہاں دھوکہ ہوگیا، انہوں نے اپنی سٹوری انسٹاگرام پر ’سٹوریز‘ کی شکل میں شیئر کرتے ہوئے خود کے ساتھ ہونے والے دھوکے کی تفصیل بیان کی ہے۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دیگر ساتھی اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ موجود ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’ میرے ساتھ دھوکہ ہوگیا ہے، یہ ملک بہت مہنگا ہے، یہ غلط ہورہا ہے، جو بھی ہورہا ہے غلط ہے، ویسے تو یہ ملک مہنگا ہے ہی لیکن ایک ٹیکسی یہاں 25 ہزار روپے کی ہے، یعنی ایک اوبر رائیڈ اتنی مہنگی ہے۔‘

ہانیہ عامر نے ایک اور سٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اوسلو میں شاپنگ کرنا شروع کردی ہے، انہوں نے ایئر پورٹ اور دیگر جگہوں سے بہت سارا میک اپ خریدا ہے۔ ہانیہ عامر جب جوتوں کی خریداری کیلئے نکلیں تو انہوں نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو مخاطب کرکے ویڈیو پیغام دیا اور کہا ’ یہ بہت مہنگا ملک ہے، ہم سستی دکانیں ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ اوقات سے باہر جانا اچھا نہیں ہوتا۔‘

مزید : تفریح


loading...