عالمی مارکیٹ میں سونا 2300 روپے سستا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر (تقریباً 2322 روپے) کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15 (تقریباً 2322 روپے) ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد یہ فی اونس 1460 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں واضح کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 84 ہزار 500 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 643 روپے کی کمی کے ساتھ 72 ہزار 445 روپے کا ہوگیا ہے۔