13 سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے اوباش کی بچی کی ماں کے ہاتھوں سر عام دھلائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

13 سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے اوباش کی بچی کی ماں کے ہاتھوں سر عام ...
13 سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے اوباش کی بچی کی ماں کے ہاتھوں سر عام دھلائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  



بلاس پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کا قائم مقام دارالحکومت کہلانے والے بلاس پور میں ایک خاتون نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو چھیڑنے والے بدمعاش کو سر عام پیٹ ڈالا ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلاس پور کے علاقے دیال بند میں ایک اوباش ہر روز ایک 13 سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، بچی نے تنگ آکر اس بارے میں اپنی ماں کو بتادیا جس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اوباش کے اڈے پر دھاوا بول دیا اور اس کی خوب جم کر پٹائی کی۔ نوجوان کو خاتون کے ہاتھوں پٹادیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوگئے اور ہر کسی نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی جو انڈیا میں مکمل طور پر وائرل ہوچکی ہے۔پولیس نے بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بلاس پور ضلع ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں 2 اجتماعی زیادتی، ایک گینگ ریپ کی کوشش اور ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آچکے ہیں جس کے باعث لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس